بیگم کلثوم نوازکی این اے 120 سے کامیابی کے بعد حلف اٹھانے کیلئے جلد ہی ملک واپسی

لندن، اسلام آباد : لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 120 سے منتخب ہونے والی بیگم کلثوم نواز آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے میں قومی اسمبلی کے 51 ویں سیشن کے دوران اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گی۔ لندن میں کیموتھراپی کے تین مراحل سے گزرنے والی سابق خاتون اول کلثوم نواز کی حالت بہتر ہے۔

انہیں کیموتھراپی کے 6 سے 8 مراحل سے گزرنے کا مشورہ دیا گیا تھا، تاہم بتایا گیا ہے کہ ضرورت محسوس ہونے پر انہیں صرف ایک مرحلے سے گزرنا پڑے گا جبکہ لیگی ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی آمد کے موقع پر لاہور کے لوگ ان کا استقبال کریں گے۔ اخبار کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی ڈاکٹرز انہیں سفر کی اجازت دیں گے، مریم نواز ان کی آمد کے شیڈول کا اعلان کریں گی۔خیال کیا جاتا ہے کہ واپسی پر بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ان کی بیٹی مریم نواز ساتھ ہوں گی۔

قومی اسمبلی کا سیشن 11 جنوری سے شروع ہوگا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سیشن پرسکون رہے گا کیونکہ حکومت نے فاٹا کا معاملہ پہلے ہی طے کر لیا ہوگا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں کلثوم نواز کامیاب ہوچکی ہیں تاہم اپنی علالت کی وجہ سے لندن میں زیرعلاج ہیں اور تاحال حلف نہیں اٹھاسکیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.