سندھ: آئی جی سندھ کی تبدیلی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا گیا

کراچی : سندھ کے ایوانوں سے ایک بار پھر آئی جی سندھ کی تبدیلی کی آوازیں آنے لگیں، سندھ حکومت کی ایک اور کوشش آئی جی سندھ کی تبدیلی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا۔ 

سندھ میں آئی جی پولیس کی تقرری مسئلے سے بحران بن چکی ہے، دلی اتنی بار نہیں لٹا ہوگا کہ جتنی بار سندھ حکومت اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے معاملے میں پسپا ہوچکی ہے۔

اب کی بار وفاق کو خط لکھ کر سندھ حکومت نے آئی جی پولیس کے لیے تین نام تجویز کیے ہیں پہلا نام ہے 22گریڈ کے سردار عبدالمجید دستی کا دوسرا نام ہے 21گریڈ کے غلام قادر تھیبو کا اور آئی جی سندھ کے لیے تیسرا قرعہ فال کلیم امام کے نام نکلا ہے۔

ان ناموں میں سردار عبدالمجید دستی سب سے سینئر ہیں۔۔ ان کا گریڈ بھی بائیس ہے، ملک کے دوسرے بڑے صوبے کے سب سے طاقت ور عہدے پر کون آئے گا، الیکشن سے پہلے یہ بڑا سوال ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.