Daily Taqat

رواں ماہ گردشی قرضہ 30 ارب تک پہنچ گیا، ای سی سی اجلاس میں انکشاف

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رواں ماہ کا گردشی قرضہ 30 ارب روپے تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں انہیں بریفنگ دی گئی۔ ای سی سی کو بریفنگ کے دوران انکشاف کیا گیا کہ گردشی قرضہ 596 ارب تک جا پہنچا، جس میں سے رواں ماہ کا گردشی قرضہ 30 ارب روپے ہوگیا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ توانائی شعبے کا مجموعی گردشی قرضہ 1188 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ وزیرخزانہ اسد عمر نے تمام اداروں سے رپورٹ طلب کرلی، جس کی روشنی میں آئندہ ہفتے گردشی قرضے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ ای سی سی اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخر کر دی گئی۔ جب کہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے لیے 10 ارب روپے کے اجرا کی منظوری دی گئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »