ایم کیو ایم لندن کے رہنما پروفیسر حسن ظفر عارف کی لاش کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ تیار

ایم کیو ایم لندن کے رہنما پروفیسر حسن ظفر عارف کی لاش کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ تیار کرلی گئی،رپورٹ کے مطابق پروفیسر کی غیر طبعی موت کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

پروفیسر حسن ظفر عارف کی رپورٹ کے مطابق کیمیائی تجزیے میں زہر خورانی کے بھی کوئی شواہد نہیں ملے، وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا بائی پاس بھی ہوچکا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کیمیائی تجزیئے کے لیے جسم کے مختلف اعضا کا معائنہ کیا گیا،پروفیسر حسن ظفر کی موت کی وجہ کو کیمیائی تجزیئے تک محفوظ کیا گیا تھا،جس کی بنیاد پر اب پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کی جائےگی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.