Daily Taqat

ہمارے خلاف مقدمات سیاسی ہیں،سرکاری وکیل کے پاس کوئی شواہد نہیں، شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم پرمن گھڑت الزام لگائے گئے جس کا کوئی ثبوت نہیں،سرکاری وکیل کے پاس کوئی ویڈیویاتصویری ثبوت نہیں،جھوٹے الزامات کوثابت کرنے کیلئے بات کابتنگڑ بنایاگیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلحہ خریدنے،بانٹنے اوراستعمال کرنے کاالزام لگایاگیا، کہاگیاہم نے لوگوں کواکسایااورسرکاری املاک پرحملہ کیا،انہوں نے کہا کہ ہماری عبوری ضمانتیں ہوچکی تھیں،آج توثیق کی تاریخ تھی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شیریں مزاری کانام ایف آئی آرمیں نہیں تھا،ان کا نام بلاوجہ ڈالاگیا،عدالت نے شیریں مزاری کےخلاف مقدمہ خارج کرتے ہوئے انہیں بےگناہ قراردے دیا۔
تحریک انصاف کے رہنمانے کہا کہ ن لیگ سیاسی جلسے حکمت عملی کے تحت کررہی ہے،عوام میں تاثرپیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مقدمات سیاسی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »