بھٹہ مزدور کی بیوی سے زیادتی کرنے والے زمیندار کے خلاف مقدمہ درج
بھٹہ مزدور کی بیوی سے زیادتی کرنے والے زمیندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نواحٰ گاﺅں 285 ای بی کے بھٹہ مزدور اقبال بلوچ کی بیوی زلیخاں بی بی کو دیہہ ہذا کے ہی رہائشی زمیندار افضل جٹ نے بہانے سے کھیتوں میں بلا کر اسے اپنی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔
پولیس چوکی تاجپورہ کے ایس ایچ او الطاف حسین بھروانہ نے ملزم کو تو گرفتار کرلیا تھا لیکن مقدمہ نہیں ہوا تھا۔ میڈیا میں خبریں شائع ہوتے ہی پولیس نے بااثر زمیندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔