کراچی میں صاف پانی کی فراہمی پر کیس کی سماعت

کراچی: چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی ونکاس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو روسٹرم پر بلالیا،چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو  کہا کہ آپ کوبڑی عزت واحترام سے بلایاہے،۔چیف جسٹس آف پاکستان نےوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کہا کہ ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم عوام الناس کو صا ف پانی مہیا کریں ۔ تاکہ وہ بھی صاف پانی کی نعمت سے بہرہ ور ہو سکیں
اس پر وزیراعلیٰ سندھ نےچیف جسٹس ثاقب نثار سے التجاء کی کہ انہیں بھی بولنے کی اجازت دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی ونکاس سے متعلق کیس کی سماعت شروع ہوگئی، چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی  ،سابق ناظم کراچی مصطفی کمال بھی سپریم کورٹ موجود ہیں،سپریم کورٹ میں فراہمی ونکاسی آب سے متعلق 15منٹ کی ڈاکومنٹری بھی چلائی گئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.