بے قابو گاڑی نے لیڈی سکیورٹی گارڈ کی جان لے لی

شیخوپورہ:  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی گاڑی بے قابو ہوجانےکی وجہ سے  سی سی یو وارڈ میں گھس گئی جس سے لیڈی سکیورٹی گارڈ ہلاک جبکہ ایک نرس زخمی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق  چلڈرن کمپلیکس کی گائناکالوجسٹ ڈاکٹر عائشہ ابراہیم گاڑی میں سوار ہوکر جانے لگیں تو بریک کی بجائے ریس پر پاﺅں آگیا جس سے گاڑی کنٹرول سے باہر  ہوکر سی سی یو وارڈ میں گھس گئی جس کے نتیجہ میں ڈیوٹی پر مامور لیڈی سکیورٹی گارڈ تراسین مسیح شدید زخمی ہوگئیں، فوری طبی امداد دینے کے بعد حالت تشویشناک ہونے کی بنا پر لاہور ریفر کردیا گیا جو راستہ میں ہی دم توڑ گئی جبکہ شیشے لگنے سے ایک نرس شدید زخمی ہوگئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.