Daily Taqat

ڈاکوووں کی اپنے ہی ساتھی پر گولیوں کی بوچھار

وہاڑی: وکلانی کالونی پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ایک ڈاکو کو برآمدگی کیلئے لے کر جا رہی تھی کہ وہاڑی کی وکلا کالونی میں اس کے ساتھی آگئے اور پولیس اہلکاروں پر مبینہ طور پر حملہ کردیا۔ ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ڈاکو نے بدھ کے روز سرہند کالونی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »