Daily Taqat

شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کے معاملے میں نیاموڑ، ثبوت ضائع کرنے کی کوشش کی گئی، پولیس رپورٹ

اربوں روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ جاری کردی، جس میں قوی شک ظاہر کیا گیا ہے کہ ثبوت کو ضائع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس نے دو اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل اور کورٹ پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کی گرفتاری کے لئے عدالت سے اجازت طلب کرلی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق جیل کے ارکان کا کردار پیشہ ورارانہ نہیں پایا گیا۔ فوٹیج میں ایک مشکوک پیک کی منتقلی کو دیکھا گیا ہے، جس میں نجی ملازم کو ملوث پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سب جیل میں مامور جیل ملازمین اور کورٹ پولیس ملازمین کا قانونی فرائض میں کوتاہی برتنا شک کو مزید تقویت دے رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے دو اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل اور کورٹ پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کی گرفتاری کے لئے عدالت سے اجازت طلب کرلی ہے۔ جیسے ہی گرفتاری کی اجازت ملے گی انہیں باقاعدہ گرفتار کر لیا جائے گیا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت آٹھوں افراد پولیس کی حراست میں ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ بوتلوں میں موجود سیال مائع کے بارے میں آنے والی کیمکل ایگزامنر رپورٹ کو صحیح پرکھنے کے لئے سیکرٹری صحت سے مزید جانچ کی استدعا کی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »