پنجاب کا وہ علاقہ جو انسانی سمگلروں کی شکار گاہ بن کر رہ گیا
گجرات اور منڈی بہاء الدین انسانی سمگلروں کی شکار گاہیں بن چکی ہیں، ان شہروں میں انسانی سمگلنگ کا وسیع اور مربوط نیٹ ورک قائم ہے، مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قانون میں سقم یا انسانی سمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ کی وجہ سے سینکڑوں خاندان بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ ضلع گجرات اور ضلع منڈی بہاء الدین کا شمار ان سرسبز، زرخیرز اور شاداب اضلاع میں ہوتا ہے جس کی ایک وجہ ان اضلاع کا دریائے چناب اور دریائے جہلم کے درمیان آباد ہونا بھی سمجھا جاتا ہے۔