Daily Taqat

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد جمہوریت کے لیے نہیں ہے، وزیر خارجہ

اسرائیلی طیارے کی آمد کی خبر کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر واضح تردید آچکی ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد جمہوریت کے لیے نہیں بلکہ اپنے لیے ہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر واضح تردید آچکی ہے، جس چیز کی حقیقت نہ ہو اس کا کیا جواب دینا۔

سعودی پیکج کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاک چین تعلقات کا ایک اہم جزو ہے، جب کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہماری اور ان کی ضرورت ہے کیونکہ افغانستان کی ساری تجارت پاکستان کے راستے ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی مسئلے پر شکوہ ہے تو اس پر بات کی جا سکتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ 7 دہائیوں سے چل رہا ہے اور اس معاملے پر ملک میں اتفاق رائے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہماری خواہش ہے۔

سفارتکاروں کی تبدیلی کے فیصلے پر وزیر خارجہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ تجربہ کار سفارتکار تعینات کریں، کیونکہ جتنے لوگ تعینات تھے وہ سفیر نہیں بلکہ سیاسی طور پر تعینات کیے گئے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوشش ہے ایسے سفارتکار تعینات ہوں جو پاکستان کا نکتہ نظر بھرپور طریقے سے پیش کریں، سفارتکاروں کی ذمہ داری ذاتی نہیں قومی ایجنڈا ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے تجربہ کار اور منجھے ہوئے سفارتکار پاکستان کا مضبوط موقف پیش کریں گے۔

اپوزیشن اتحاد سے متعلق سوال پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جس اتحاد کی باتیں ہو رہی ہیں وہ جمہوریت کے لیے نہیں بلکہ اپنے لیے ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »