Daily Taqat

مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 6 سالہ بچی جھاڑیوں سے مل گئی

جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 6 سالہ بچی ایمان فاطمہ کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات 6 سالہ بچی ایمان فاطمہ کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا تھا ۔ اغوا کی اطلاع پر بچی کی تلاش شروع کی گئی تو وہ خانیوال روڈ 24اور 22پل کے درمیان سڑک کنارے جھاڑیوں سے ملی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ننھی ایمان فاطمہ کو علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں داخل کرا دیا گیا ہے اور پولیس نے معاملے کی تمام پہلوﺅں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »