Daily Taqat

وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد اور صاف پانی کمپنی کے درمیان معاہدہ منظر عام پر آ گیا

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران اور صاف پانی کمپنی کے درمیان 2017 میں ہونے والا معاہدہ منظر عام  پر آ گیا ہے۔ 2017 میں ہونے والے معاہدے میں ایسی شقیں شامل کی گئیں جس کی وجہ سے علی عمران کو خاطر خواہ فائدہ پہنچایا گیا۔ معاہدے کے مطابق صاف پانی کمپنی نے علی عمران کے ایم ایم عالم روڈ پر واقع  ٹاور میں صرف ایک دفتر 23 لاکھ  سے زائد رقم کے عوض کرایے پر حاصل کیا۔ جبکہ معاہدے میں دیکھ بھال کے لیے 6 لاکھ 40 ہزار روپے کی الگ سے ادا کیے جانے کی شق شامل کی گئی۔ معاہدے کے مطابق 2 کروڑ 8 لاکھ سے زائد کی رقم بطور ایڈوانس اور سکیورٹی کے نام پر علی عمران کو ادا کی گئی۔ اور سونے پر سہاگہ یہ کہ معاہدے پر صرف صاف پانی کمپنی کے مرکزی ملزم اور سابق سی ای او وسیم اجمل کے دستحط موجود ہیں۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »