ڈیر ہ بگٹی میں فائرنگ کے بعد بارودی سرنگ سے گاڑی ٹکرانے کے باعث حادثہ

 کوئٹہ:  ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے سے قبائلی رہنما سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے۔

صوبہ بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوہکانی میں فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ نمائندہ سماء کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سےقبائلی رہنما، اس کی دو بیویاں اور تین بچیاں جاں بحق ہو گئے۔

قتل کی جانے والی بچیوں کی عمریں ایک سے پانچ سال کے درمیان تھیں۔

لاشوں کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ گاڑی راستے میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.