بنوں: کے رہائشی گلزار خان کے گھر 37 ویں بچے کی آمد

بنوں :  خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والے گلزار خان کے گھر 37 ویں بچے کی آمد۔
تفصیلات کے مطابق بنوں سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ گلزار خان کے گھر 37 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد گھر میں ہر کوئی خوش ہے، زچہ و بچہ بھی صحت مند ہیں۔ گلزار خان نے چوتھی شادی کرکے مزید بچے پیدا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اخراجات پورے نہ ہونے کی وجہ سے وہ بچوں کی پرورش ٹھیک طریقے سے نہیں کرپارہا اس لیے حکومت اس کیلئے وظیفہ کا بندوبست کرے تاکہ وہ اپنے بچوں کو صحت و تعلیم کی اچھی سہولیات مہیا کر سکے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.