Daily Taqat

ٹھٹھہ حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی

گزشتہ روز ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے موہارو میں زائرین کی کشتیا الٹنے کی وج سے   17 افراد جاں بحق اور کئی لاپتا ہوگئے تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نے گزشتہ روز 17 افراد کی لاشیں نکال کر رات ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا تھا جسے آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوبارہ آغاز پر سمندر سے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی ہے جب کہ حادثے کی ایک زخمی 6 سالہ بچی مہک بھی کراچی کے جناح اسپتال میں دم توڑ گئی جس کے بعد جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

حادثے میں 46 افراد زخمی ہیں اور جاں بحق افراد میں سے بیشتر کا تعلق کراچی سے ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں 70 سے زائد افراد سوار تھے، دیگر افراد کی تلاش کے لیے آپریشن آج بھی جاری رہے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »