نیب کی عدالت میں گواہوں کی بات سن کر مجھے ہنسی آتی ہے,مریم نواز

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب کی عدالت میں گواہوں کی بات سن کر مجھے ہنسی آتی ہے، میں نے 4بار اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ نیب عدالت میں گواہوں سے سوال کیے جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں ہمیں نہیں پتہ کاغذات میں کیا لکھا ہے ،ہمیں یہ کاغذات پکڑائے گئے ہیں ،گواہوں کو یہ بھی نہیں پتہ ہوتا کہ وہ کس چیز کی گواہی دینے آئے ہیں ۔لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف بار بار کیس چلتا ہے ،اس نا اہلی سے نواز شریف مضبوط ہوئے،یہ کیسی نا اہلی ہے کہ چہرہ نہ دیکھنے والے مخالفین کو بھی اکٹھا بیٹھنا پڑ رہا ہے ،نواز شریف کے خوف سے اتحاد بن رہے ہیں اور ٹوٹ رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کیس میں بادی النظر کی بات ہو رہی ہے ،یعنی خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ فلیٹ نواز شریف کے بیٹے کے ہیں ،نواز شریف کے والد جدی پشتی کاروباری تھے کیا وہ فلیٹ نہیں خرید سکتے ۔نواز شریف کی تین نسلوں کی چیزیں کھنگال لیں اور آخر میں بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا ،سب جانتے ہیں اقامہ ویزا لینے کے لیے ہوتا ہے ۔نواز شریف نے دھرنوں اور سازشوں کا مقابلہ اپنے وعدے پورے کر کے کیا ،آج ملک میں دہشت گردی ختم ہو رہی ہے ،لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گیا ،کراچی میں امن آیا ،گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی ،دس ہزار کلو میٹر سڑکوں کا جال بچھا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.