دہشتگرد تعداد میں زیادہ لگتے ہیں۔تاہم ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے

کوئٹہ :  زرغون روڈ پر چرچ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا اور اس وقت دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ جاری ہے لیکن وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا  کہ دہشت گرد تعداد میں زیادہ لگتے ہیں۔تاہم ابھی کچھ نہیں کہ سکتے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا  کہ دہشت گردوں کی تعداد کا ابھی اندازہ نہیں ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ ان کی تعداد زیادہ ہو تاہم اصل حقائق کا علم کچھ دیر بعد ہی ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الوقت دو خودکش بمباروں کے حملے کی اطلاع ہے جن میں سے ایک کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گیٹ پر ہی مار دیاہے۔ جبکہ ایک خودکش بمبار نے چرچ کے احاطے میں خود کو دھماکے سے اڑایا لیا


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.