افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ، 3 ایف سی اہلکار شہید

راولپنڈی: افغان سرحد سے دہشت گردوں کی جانب سے پاکستانی علاقے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اہلکار مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے شنکرائی میں نئی سرحدی چوکی بنانے میں مصروف تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سرحد پار افغان فورسز کی صلاحیت میں کمی کی قیمت پاکستان چکا رہا ہے۔اس سے قبل 12 دسمبر کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید سمیت 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔ 21 سال کے سکینڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق بوریوالہ ضلع وہاڑی سے تھا اورانہوں نے حال ہی میں پی ایم اے کورس پاس کیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.