[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

دہشت گردوں کا حملہ،آئی ایس پی آر

[mashshare]

افغان فورسز کی صلاحیت میں کمی کی قیمت پاکستان کو ایک بار پھر  چکانا پڑگئی ،دہشت گردوں نے افغان سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے 3اہلکاروں کو شہید کر دیا ،جبکہ جوابی کارروائی میں 5دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ایف سی اہلکار مہمند ایجنسی کے علاقے شنکرائی میں نئی سرحدی چوکی بنانے میں مصروف تھے جب ان پر سرحد پارسے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار جام شہادت نوش کر گئے ،جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی کردئیے، دہشت گرد لاشوں اور زخمیوں کو کاندھے پر لادھ کر وہاں سے بھاگ گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سرحد پارافغان فورسز کی صلاحیت میں کمی کی قیمت پاکستان چکارہاہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.