افغانستان کے شہر جلال آباد میں غیر ملکی این جی او کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ

افغانستان کے شہر جلال آباد میں غیر ملکی این جی او کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح مسلح افراد نے بچوں کی غیر ملکی این جی او کے دفتر پر حملہ کیا اور عمارت کے نزدیک ایک خودکش دھماکا بھی کیا گیا۔

ترجمان افغان صوبائی گورنر کے مطابق افغان فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.