دہشتگردوں سے دستی بم اوردھماکہ خیز مواد برآمد

مظفرگڑھ: مظفر گڑھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی میں 3 دہشتگردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا ، گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے،تفصیلات کے مطابق ملک میں امن و امان کیلئے سکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفساد جاری ہے ، سی ٹی ڈی نے مظفر گڑھ کے علاقہ راولے والا میں کارروائی کر کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا،دہشتگردوں سے دستی بم اور دیگر دھماکا خیز مواد برآمد ہوا،سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے اور گرفتار افراد میں محمدنوید،شاہد نفیس اور محمدراشد شامل ہیں اور ان کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اوراوکاڑہ سے ہے،جن کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او اویس احمد نے بتایا کہ دہشتگرد کرسمس پردہشتگرد کارروائی کرناچاہتے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.