Daily Taqat

تحریک انصاف کی شیریں مزاریں پی ٹی وی حملہ کیس میں بری

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی تشدد اورپی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کردی گئی اور شیریں مزاری کو بے قصور قرا دیتے ہوئے مقدمہ خارج کردیا۔ذرائع کے

مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی اورپولیس پراسیکیوٹر کے دلائل کے دوران شیری مزاری خاصی پریشان دکھائی دیں۔پراسیکیوٹر چوہدری شفقت نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کی عبوری ضمانت کو منسوخ کیا جائے کیونکہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کرنی ہے اس لئے عدالت ملزمان کی گرفتاری کاحکم دے۔پراسیکیوٹر کے دلائل کے دوران شیریں مزاری مسلسل توبہ توبہ کرتی رہیں۔پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ دھرنے میں 26لوگ زخمی ہوئے اور 3لوگ جاں بحق ہوئے،یہ لوگ پارلیمنٹیرینز ہیں ان کو احساس کرنا چاہیے تھا،پراسیکیوٹر کی اس بات پر شیری مزاری پھر کھڑی ہو گئیں جبکہ شاہ محمود قریشی نے اشارہ کیا کہ بیٹھ جائیں مگر رہنما پی ٹی آئی عدالت میں بار بار کھڑی ہو جاتی رہیں۔بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 6 رہنمائوں کی ضمانت میں توسیع کردی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »