شریف برادران جو مرضی کر لیں سانحہ ماڈل ٹاون کا خون ان کو بچنے نہیں دے گا:طاہر القادری

لاہور:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے جگہ جگہ جلسہ کرتے ہوئے لوگوں کے سامنے معصوم چہرہ بنا کر خدمت اور ترقی کا چورن بیچ رہے ہیں۔
طاہر القادری کا کہناہےکہ شریف برادران اب جو مرضی کر لیں لیکن سانحہ ماڈل ٹاون کا خون ان کو بچنے نہیں دیں گا، سالوں سے ان دونوں بھائیوں نے اپنے مفاد کے لیے کئی لوگوں کو موت کے گھاٹ اتاراجبکہ اپنی کرپشن کے داغ ختم کرنے کے لیے جونسی لانڈری دونوں بھائی ڈھونڈ رہے ہیں ان کو جان لینا چاہیے کہ اب وہ لانڈری بند ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے جگہ جگہ جلسہ کرتے ہوئے لوگوں کے سامنے اپنا معصوم چہرہ بنا کر خدمت اور ترقی کا چورن بیچ رہے ہیں لیکن نواز شریف کو اب جان لینا چاہیے کہ ان کا یہ چورن اب نہیں بکے گاکیونکہ عوام کو اب ان لوگوں کی سمجھ آ گئی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.