تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی بھی قصور پہنچ گئے

قصور میں معصوم بچی کے قتل پر اپوزیشن جماعتیں صوبائی حکومت پر برہم ہیں ،گزشتہ روز علامہ طاہر القادری نے قصور جا کر زینب کا نماز جنازہ پڑھا یا اور بعد ازاں صوبائی حکومت پر خوب تنقید کی اور نواز شریف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ،آج جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی قصور پہنچے اور انہوں نے پنجاب حکومت کو سخت تنقید کا نشانا بنا یا ۔
اب تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی بھی قصور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ گزشتہ روز پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو افراد کا نماز جنازہ پڑھائیں گے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.