Daily Taqat

تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن سیل نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ثاقب اسماعيل کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دہشت گردوں کی گرفتاری سائٹ ایریا اور پی سی ایس آئی آر سوسائٹی کے قریب سے عمل میں آئی۔ سائٹ ایریا سے گرفتار دہشت گرد کیفتان اور محمد ارشاد تحریک طالبان کے لیے فنڈ جمع کیا کرتے تھے۔ جبکہ پی سی ایس آئی آر سوسائٹی سے گرفتار دہشت گرد کاشان اور عبدالرؤف لشکر جھنگوی کے لیے فنڈ ریزنگ کرتے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں نے افغانستان سے تخریب کاری کی تربیت حاصل کی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »