تحریک انصاف کی سیاسی رہنماﺅں پر جوتا اچھالنے کے کیسز میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی مخالفت: فواد چودھری

تحریک انصاف کے ترجمان فوادچودھری نے سیاسی رہنماﺅں پر جوتااچھالنے کے کیسز میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی مخالفت کردی۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جوتا اچھالنے کے کیسزمیں دہشتگردی کی دفعات درست نہیں،ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی قانون غلط استعمال ہورہا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی بھی لیڈرپرجوتااچھالنا قابل مذمت فعل ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر جوتا اچھالنے کے کیس میں پولیس کی جانب سے دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جس پر عدالت نے کیس انسداد دہشتگردی عدالت کو بھجوا دیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.