طاہرالقادری سے اتحادمحض ماڈل ٹاون کے متاثرین کوانصاف دلوانا ہے، قمرزمان قائرہ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں کسی قسم کا کوئی الائنس نہیں ہوا،ہم صرف سانحہ ماڈل ٹاؤن کی وجہ سے ساتھ ہیں۔
قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے ن لیگ نے اپنے دورہ حکومت میں غریبوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے،ن لیگ کے حکمرانوں کو غریب عوام کی بھلائی کی کوئی پروا نہیں،انہوں نے عوام پر ظلم اور ٹیکس کے بوجھ ڈال دیے لیکن اب عوام ان کا کوئی بھی ظلم برداشت نہیں کریں گی، اس حکومت کو اب جانا ہی پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ سننے میں آ رہا ہے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں الائنس ہونے والا ہیں جبکہ ایسی باتوں میں کوئی سچائی نہیں ہے، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں کوئی الائنس نہیں ہو رہا،طاہر القادری کے ساتھ ہماری موجود گی محض سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دینے کے لیے ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.