Daily Taqat

طاہر القادری کا ساتھ دینے کیلئے 18 جنوری کو پوری طاقت کے ساتھ تحریک میں شامل ہوں گا,عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین کے ساتھ ہے،ہمارا چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا نوٹس لیں،ان کا کہناتھا کہ طاہر القادری کا ساتھ دینے کیلئے 18 جنوری کو پوری طاقت کے ساتھ تحریک میں شامل ہوں گا۔عمران خان نے کہا کہ قصورواقعے سے عوام کوبہت دکھ ہوا، مہذب ممالک میں ایسے واقعات کاتدارک کیاجاتاہے،لوگوں کا پنجاب حکومت اور پولیس سے اعتماد اٹھ چکاہے، متاثرین نے چیف جسٹس پاکستان سے انصاف مانگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین 4 سال سے انصاف کی فراہمی کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں،ہمارا چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا نوٹس لیں اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »