Daily Taqat

تحریک انصاف نے 11 مئی کو وزیرستان اور 12 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان کردیا

عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور گروپ کے اجلاس میں 11 مئی کو وزیرستان اور 12 مئی کو کراچی میں بڑے جلسوں کا اعلان ہو گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے کورگروپ کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہوا۔ اجلاس کے بعد فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 11 نکات پر چار سیمینار بھی ہونگے۔ کور گروپ کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے فاٹا اصلاحات پر بریفنگ دی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مذاکرات درست سمت بڑھ رہے تھے اچکزئی اور فضل الرحمان کے کہنے پر کھلواڑ ہوا۔

ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف ایون فیلڈ پراپرٹی کے مالک ہیں۔ مسل لیگ ن ٹوٹی پھوٹ کا شکار ہے۔ بچوں کے اپنے اپنے گروپ، شہباز اور نثار کا اپنا جبکہ پرویز رشید کا اپنا گروپ ہے۔ کور گروپ نے پارٹی ٹکٹوں کے حصول کے لئے 12 مئی تک توسیع  بھی کر دی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »