Daily Taqat

تحریک انصاف نے نواز شریف کے پاکستان مخالف بیان پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

تحریک انصاف نے نااہل وزیراعظم نواز شریف کے پاکستان مخالف بیان پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں موقف اپنایا کہ نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق بیان غداری ہے۔ ان کا نام ای سی ایل میں ڈال کر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ ان کی تقاریر پر پابندی اور فوری کارروائی کا حکم دیا جائے۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نواز شریف مودی کے یار ہیں، غدار ہیں، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنا چاہتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »