تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا آرمی پبلک سکول حملہ پر دکھ و رنج کا اظہار

اسلام آباد : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے سانحہ اے پی ایس کی تیسری برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دہشتگردوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور پر  حملہ کیا تھا جس میں معصوم بچوں اور اساتذہ کو نشانہ بنایا گیا ۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہونے کی یقین دہانی کرنا ہو گی تاکہ ہمارے آنے والی نسلیں محفوظ ماحول میں پلیں بڑھیں اور اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں۔یاد رہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کو آج پورے تین سال ہو گئے ہیں، اس دن کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں سیمینارز اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں اس دن شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.