تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیٹے لندن کیلئے روانہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے بیٹوں کے ساتھ اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئے،سلیمان اور قاسم ایک ہفتہ پاکستان گزارنے کے بعد لندن روانہ ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے صاحبزادے چھٹیاں گزارنے کیلئے ایک ہفتے کیلئے پاکستان آئے تھے،جس کی وجہ سے عمران خان نے اپنی سیاسی سرگرمیاں ترک کر رکھی تھیں،سلیمان اور قاسم کی لندن روانگی کے ساتھ ہی تحریک انصاف کی سرگرمیاں شروع ہو گئیں اور چیئرمین پی ٹی آئی نے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کررکھا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.