تحریک انصاف اور پی ایس پی میں رابطوں کی تردید

اسلام آباد:تحریک انصاف کے ترجمان نے پاک سرزمین پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے رابطوں کی بارے میں اطلاعات غیر مصدقہ اور من گھڑت قرار دیا ہے۔ ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں دونوں جماعتوں سے رابطوں پر بات کی گئی اورنہ ہی کوئی فیصلہ ہوا ۔ حقائق سے یکسر منافی اطلاعات کی ترویج کسی طور حوصلہ افزانہیں۔رجمان نے کہا کہ اجلاس کا اعلامیہ ہر لحاظ سے مکمل اور جامع ہے۔ حقائق دھندلانے اور کنفیوژن پھیلانے کے سوا غیر ضروری قیاس آرائیوں کا کوئی مقصد نہیں۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.