Daily Taqat

نوازشریف ملناچاہتے ہیں توساتھ میں کیس کی پیشرفت رپورٹ بھی لائیں، امین انصار

قصور: 7 سالہ معصوم زینب کے والد امین انصاری کہتے ہیں کہ اگر نواز شریف ان سے ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں تو آتے ہوئے کیس کی پیشرفت رپورٹ بھی ساتھ لے کر آئیں۔
امین انصاری نے کہا کہ نواز شریف ملنے آئیں تو کیس میں اب تک کی پیش رفت کی رپورٹ بھی ساتھ لائیں ورنہ ملاقات نہیں ہوگی۔

امین انصاری پنجاب حکومت کی کارکردگی سے بھی سخت مایوس ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں کیے گئے جبکہ بے گناہوں کو پکڑ کر ان پر بے جا تشدد کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انصاف کی یقین دہانی کروائی تھی اور رابطے میں رہنے کا وعدہ بھی کیا تھا، لیکن انہوں نے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی ابھی تک مجرم گرفتار ہوا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »