Daily Taqat

عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ ہوا ہے، فہمیدہ مرزا

سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے میرا نظریہ وہ ہے جو بدین کے عوام کا ہے۔ پیپلز پارٹی کا مطلب ہے عوام کی جماعت، اب اس میں عوام نہیں ہے، الیکشن کس پارٹی سے لڑنا ہے ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔ تاہم عمران خان

سمیت پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ ہوا ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سمجھتی ہوں پیپلز پارٹی کی جماعت اب نہیں رہی۔ ہم 10 سال سے عوام کو ریلیف نہیں دے سکے۔ الیکشن قریب آتے ہی کام بھی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں بہت سے لوگ ناراض ہیں، وہ آزاد الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »