وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی میئراستنبول سے صاف پانی پروگرام ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں تعاون پر بات چیت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن سے واپس آتے ہی کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ کے دورے پرروانا ہوگئے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کڈنی اینڈلیور انسٹی ٹیوٹ میں میڈیکل آلات کا معائنہ کیا،اس موقع پر آج لندن سے واپسی پر سیدھا سائٹ کے دورے پر آیا ،منصوبے پر دن رات کام جاری رکھا جائے۔
قبل ازیں لاہور ایئر پورٹ  پر شہبازشریف کا کہناتھا کہ مقبوضہ بیت المقدس پراسلامی سربراہی کانفرنس نہایت کامیاب رہی ،دورہ ترکی کے دوران استنبول کے میئر سے ملاقات انتہائی سود مند رہی ،میئراستنبول سے صاف پانی پروگرام ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں تعاون پر بات  چیت ہوئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترکی نے صاف پانی پروگرام ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی اور میئر استنبول سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ،انہوں نے کہا کہ ترکی میں صدراردوان ،وزیراعظم اورترک حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔
یاد رہے کہ شہبازشریف اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے بعدترکی سے لندن گئے تھے جہاں انہوں نے طبی معائنہ بھی کرایا،وزیراعلیٰ پنجاب آج صبح پی آئی اے کی پروازپی کے758سے لاہورآئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.