Daily Taqat

فوج کی نہیں اسٹیبلشمنٹ کی بات کی تھی، رانا مشہود اپنے گزشتہ روز کے بیان سے مکر گئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان یوٹرن لیتے ہوئے اپنے گزشتہ روز کے بیان سے مکر گئے۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھنے والا کارکن ہوں، فوج کی نہیں اسٹیبلشمنٹ کی بات کی تھی، پورے انٹرویو میں ڈیل کی بات نہیں کی، یہ ضرور کہا تھا کہ جن کو گھوڑا سمجھا گیا تھا وہ خچر نکلے۔

رانا مشہود نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ن لیگ کے تعلق ٹھیک ہوگئے، تعلقات کی بحالی میں شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا۔ آج اپنے بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ ان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، جو بات کی نہیں وہ اٹھائی گئی۔ رانا مشہود نے وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ کبھی چور دروازے نہیں ڈھونڈے اور ہمیشہ مخالفت کی۔

رانا مشہود نے گزشتہ روز نجاب میں دو ماہ بعد حکومت بنانے کا بھی دعویٰ کیا، جبکہ آج ان کا کہنا تھا کہ ڈیل کی بات نہیں کی ان کی بات کو ٹوئسٹ کیا گیا۔ رانا مشہود نے گزشتہ روز انکشاف کیا تھا کہ اب نواز شریف اور مریم نواز کا لہجہ نرم رہے گا، ہمارے نقطہ نظر کو کچھ حلقے تسلیم نہیں کرتے تھے، اب ماننا شروع ہو گئے ہیں۔ ن لیگی رہنما آج بھی پی ٹی آئی حکومت کو نشانہ بنانا نہ بھولے اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری پر تنقید کے نشتر چلائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »