Daily Taqat

تحریک انصاف ملک میں شفاف انتخابات چاہتی ہے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی

ہری پور: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں حکومت کے ہوتے ہوئے حکمرانی کہیں بھی نظر نہیں آرہی ،حکومت صرف وقت گزاررہی ہے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت سے حماقتیں ہوئی ہیں،جوایشور طے تھے سب کا اتفاق تھا انہیں چھیڑا گیااورلوگوں کے جذبات کو بھڑکایا گیا ہے،تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ملک میں گورننس کا فقدان دکھائی دے رہاہے اورحکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتررہی،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے تحریک القادری کے موقف کی حمایت کی ہے ،ملک میں غیر یقینی کی صورتحال ہے اورتحریک انصاف ملک میں شفاف انتخابات چاہتی ہے،انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے کوکسی نے تسلیم نہیں کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »