Daily Taqat

آئین کے برعکس ہونے والے الیکشن کو اسپورٹ نہیں کریں گے، طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کی ملکی سیاست میں دبنگ انٹری سامنے آ گئی۔ انہوں نے کہا آئین کے برعکس ہونے والے الیکشن کو اسپورٹ نہیں کریں گے۔ ادارہ منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری استنبول سے ٹی کے 714 سے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے تو ائیر پورٹ کے دونوں اطراف کارکنان کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر ائیرپورٹ کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا نواز شریف صرف 80 پیشیاں بھگت کر قوم پر احسان جتا رہے ہیں جبکہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے ورثا نے 220 پیشیاں بھگتی ہیں، شریف خاندان جیل تمھارا انتظار کر رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ووٹ کو عزت اس وقت ملے گی جب ووٹر با اختیار ہو گا۔ سربراہ منہاج القرآن نے کہا کہ جس الیکشن کے عمل میں چوروں اور لٹیروں کو حصہ لینے کی اجازت دی جائے وہ وطن کے خلاف سازش ہے۔ مسئلہ وقت پر الیکشن نہیں گند کو صاف کرنا ہے، چور چور ہوتا ہے چاہے کسی بھی پارٹی میں چلا جائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »