طاہرالقادری دنیاوی قسم کےمولوی ہیں، کیپٹن صفدر

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ طاہرالقادری احتجاج کریں، ایڑیاں رگڑیں مگر لائن وہاں سے بنے گی جہاں نوازشریف کھڑےہوں گے، احتجاج کرنے والے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہ رہےہیں، وہ دنیاوی قسم کےمولوی ہیں۔کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ طاہر القادری صاحب کا ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں ہےوہ چاہتے تھے کہ ان کا ایک نام ہو وہ انہیں اللہ نے دے دیا، طاہرالقادری کاطالب علمی دور سے ایک ایجنڈا تھاکہ لینڈ کروزر اوربڑا بنگلہ ہو۔اُنہوں نے کہا کہ طاہر القادری احمد رضاخان بریلوی کا مشن دیگر لوگوں کو چلانے دیں ،طاہر القادری کا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستان کے لوگوں پر رحم کریں۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ طاہر القادری کینیڈا چلے گئے ہیں، ان کا مستقبل دوسرے ملک کےساتھ ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.