طاہرالقادری کا ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں ہے وہ دنیاوی قسم کے مولوی ہیں، کیپٹن صفدر

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدرکا کہنا ہے کہ طاہرالقادری کا زمانہ طالبعلمی سے صرف ایک ہی ایجنڈا تھا کہ ان کے پاس لینڈکروزر اور بڑا بنگلہ ہو،وہ چاہتے تھے کہ ان کا ایک نام ہو وہ انہیں اللہ نے دے دیا ہے۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ طاہر القادری کینیڈا چلے گئے ہیں ان کا مستقبل دوسرے ملک کےساتھ ہے وہ دنیاوی قسم کے مولوی ہیں۔ طاہرالقادری احتجاج کریں اورایڑیاں رگڑیں لیکن لائن وہاں سے بنے گی جہاں نوازشریف کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہ رہے ہیں ، طاہر القادری کا ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں ہے، ان کا طالب علمی دور سے ایک ایجنڈا تھا کہ لینڈکروزر اور بڑا بنگلہ ہو،وہ چاہتے تھے کہ ان کا ایک نام ہو وہ انہیں اللہ نے دے دیا۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ طاہر القادری کا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ احمد رضاخاں بریلوی کا مشن دیگر لوگوں کو چلانے دیں اور پاکستان کے لوگوں پر رحم کریں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.