طاہرالقادری نے شیخ رشید کو جلسے کا مین آف دی میچ قراردےدیا

عوامی تحریک کے احتجاجی جلسے سے خطاب کے بعد طاہرالقادری نے شیخ رشید کو جلسے کا مین آف دی میچ قراردیا اور جلسے میں استعفے کے اعلان کی وجہ سے خبروں میں شیخ رشید نے خاصی جگہ پائی لیکن ان کے استعفے نے سب کو تجسس میں ڈال دیا اور مبینہ استعفیٰ معمہ بن کر رہ گیا۔شیخ رشید تقریر کرنے گئے تو انہیں کسی سے کاغذ مانگ کر پکڑا دیاگیا جسے شیخ رشید نے استعفے کے اعلان کیساتھ لہرا دیا اور یہی تصور لیاگیا کہ شاید وہ استعفیٰ ہی لہرارہے ہیں ۔ ایک صحافی نے شیخ رشید کو کہاکہ استعفے کی تصویر بنادیں لیکن انہوں نے ٹکا سا جواب دیا کہ ”ابھی نہیں“۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جو کاغذ لہرایاتھا ،و ہ استعفیٰ تھا یا کچھ اور، کیا ادھار کے کاغذ پر استعفیٰ کسی اور نے لکھا ، یہ معمہ بن گیا اور سب تجسس کا شکار ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.