Daily Taqat

نیب کو ن لیگ اور پی پی پی ہی نظرآتی ہے، پی ٹی آئی نہیں، سعید غنی

کراچی : وزیربلدیات سعید غنی کہتے ہیں  کہ نیب پہلے صرف پی پی کے پیچھے تھی اب پی پی اورن لیگ کے پیچھے لگی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے جن لوگوں کی تحقیقات جاری ہیں نہ انہیں گرفتار کیا گیا نہ وارنٹ جاری ہوئے۔سکھر شہر کے دورہ کرنے کے بعد انہوں نے  کہا کہ وزیر اعظم کے پاس واضح اکثریت نہیں حکومت بہت کمزور ہے، چند مختلف پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کے کاندھوں پر ان کی حکومت کھڑی ہے۔پی پی نے واضح کہا ہے کہ ہم حکومت نہیں گرانا چاہتے، نیب بلیک میل کر رہا ہے شہباز شریف کے عدالتی دلائل کے حوالے سے سعید غنی کا کہنا تھا کہ نیب پہلے صرف پی پی کے پیچھے تھی اب پی پی اور ن لیگ کے پیچھے لگی ہوئی ہے۔پی ٹی آئی کے جن لوگوں کی تحقیقات جاری ہیں نہ انہیں گرفتار کیا گیا نہ وارنٹ جاری ہوئے، آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پہلے بھی جھوٹے کیسوں میں 11 برس جیل میں گزار چکے ہیں اور بعد میں عدالتوں سے بے گناہ ثابت ہوئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کا تو کسی طرح سے کچھ تعلق بنتا ہی نہیں ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »