قصور واقعے سے متعلق چند مشکوک افراد کو پکڑا گیاہے ,رانا مشہود

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے قصور واقعے سے متعلق چند مشکوک افراد کو پکڑلیا گیا ہے۔  رانا مشہود نے کہا کہ قصور واقعے کے حوالے سے کچھ مشکوک افراد کو پکڑا گیا ہے، قوی امید ہے کہ جلد ملزم پکڑا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ قصور واقعے کے بعد کچھ سیاستدانوں نے سیاست چمکانے کی کوشش کی، لوگوں کو بھڑکایا جس کے بعد املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ حکومتوں پر اعتماد کیا جانا چاہیے، تحقیقاتی اداروں نے کہا کہ کشیدہ صورتحال پر ڈیڈلائن کے مطابق کام نہیں کرسکتے۔رانا مشہود نے مزید کہا کہ بچوں اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، بچوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے میڈیا کی معاونت حاصل کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.