Daily Taqat

سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کر دی

سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضی نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کر دی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

وکیل کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ ملزم کا بیان حلف پر کروانا ہے یا نہیں اس نقطے کا فیصلہ کرنا ہے۔

جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ حلف پر بیان نہ دینے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس پر طلال چوہدری نے کہا کہ ہم ابھی یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ 340 کا بیان ریکارڈ کروانا ہے یا نہیں۔

جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ یہ بیان دینا یا نہ دینا آپشنل ہے کوئی قدغن نہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »