Daily Taqat

این آراو کیس، سپریم کورٹ کا ملزمان کے اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے نہ لانےکا فیصلہ

اسلام آباد :  سپریم کورٹ میں این آر او کیس کی سماعت کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ جب تک کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ نہیں ہوجاتا تب تک سابق صدور پرویز مشرف، آصف زرداری اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے نہیں لائی جائیں گی اور انہیں سربمہر رکھا جائے گا۔کیس کی سماعت کے دوران آصف زرداری کے وکیل نے کہا کہ 1997 میں زرداری کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر تمام کیسز اخباری خبروں پر بنائے گئے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو بھی گواہان پیش ہوں گے انہیں سنیں گے ضرور لیکن فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔وکلا کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ پہلے بھی ایک فیصلہ دے چکی ہے جس میں این آر او کو کالعدم قرار دیا جاچکا ہے اس لیے اس کیس کو دوبارہ نہ کھولا جائے۔ عدالت نے وکلا کی یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاق اور فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »