تین ماہ سے لاپتہ بچی کی دکھیاری ماں انصاف کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی،

تین ماہ سے لاپتہ بچی کی دکھیاری ماں انصاف کی امید لیے سپریم کورٹ پہنچ گئی، چیف جسٹس سے استدعا کی ہے کہ اس کی بیٹی کو زینب بننے سے بچایا جائے۔ تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والی راولپنڈی کی14 سالہ مہرین کی والدہ اپنی بیٹی کی تلاش کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی۔ مہرین کی والدہ نے کہا کہ اس کی بیٹی کو تین ماہ قبل پیر ودھائی کی بنگش کالونی سے اس کی بیٹی کو اغوا کیا گیا۔ مہرین کی والدہ نے کہا ”میری بیٹی حافظ قران ہے، تین مہینے ہوگئے لیکن پولیس ٹال مٹول کر رہی ہے، سپریم کورٹ میری بیٹی کو ایک اور زینب بننے سے بچائے“۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.