Daily Taqat

سپریم کورٹ نے چاروں صوبوں کے سیکرٹری آبپاشی کونوٹسزجاری کردیئے

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے زیرزمین پانی کے استعمال اور قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری قانون وانصاف کمیشن پربرہمی کا اظہار کیا،سپریم کورٹ نے چاروں صوبوں کے سیکرٹری آبپاشی کونوٹسزجاری کردیئے، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بین الاقوامی ماہرین کواعداد وشمار ہی نہیں دیئے،آپ نے ابھی تک پانی سے متعلق کوائف جمع نہیں کیے،پانی کے صنعتی،گھریلو،زرعی استعمال پرقیمتوں کا تعین ہوناچاہئے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے زیرزمین پانی کے استعمال اور قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کی، سیکرٹری قانون وانصاف کمیشن نے کہا کہ پانی کے استعمال سے متعلق سمپوزیم کاانعقادکیا،عدالت نے سیکرٹری قانون وانصاف کمیشن پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چاروں صوبوں کے سیکرٹری آبپاشی کونوٹسزجاری کردیئے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے بین الاقوامی ماہرین کواعداد وشمار ہی نہیں دیئے،آپ نے ابھی تک پانی سے متعلق کوائف جمع نہیں کیے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پانی کے صنعتی،گھریلو،زرعی استعمال پرقیمتوں کا تعین ہوناچاہئے،سیکرٹری قانون وانصاف کمیشن نے عدالت سے 10 روزکا وقت مانگ لیا،عدالت نے سیکرٹری قانون وانصاف کمیشن کو 10 روزمیں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »